کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاوئنٹس میں کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم کیسز کی سماعت کر رہے ہیں

سپریم کورٹ رجسٹری میں رشوت او رمالی بدعنوانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ رجسٹری نے رینجرز اہلکاروں کی اپیل خارج کردی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ یونیورسٹی اراضی غیر قانونی قبضہ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ خواجہ نوید سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،

عدالت نے محکمہ ریونیو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے،چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا پیشی کو یقینی بنائیں،

سپریم کورٹ رجسٹری میں سینئر آڈیٹر کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کیا پتہ، پیسے کہاں گئے ،حکومت کیا کر رہی ہے،یہ تو 7 کروڑ کی بات ہے، 70 ارب بھی چلے جاتے ہیں پتہ نہیں ہوتا،سپریم کورٹ رجسٹری نے سینئر آڈیٹر عرفان شیخ کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ تعلیم میں خورد برد سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سابق سینئر اکاوئنٹنٹ کی درخواست مسترد کردی،دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاوئنٹس میں کیا ہوتا ہے؟ یہ تو 7 کروڑ کی خوردبرد ہے، 7 ارب روپے ادھر ادھر ہوجاتے ہیں،آپ کہتے ہیں کہ انسانی غلطی ہے مگر 7 کروڑروپے ادھر ادھر ہو گئے،

Leave a reply