بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی اہم ہدایت،کہا دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈوارفیئرسےمتعلق اجلاس ہوا

اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،سینیٹرشبلی فراز،شیخ رشیداورمرادسعید شریک ہوئے،پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سےغلط معلومات اورمنفی پراپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈہ کامقصدنہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشارپھیلانا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات سے توجہ ہٹانےکے لیے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جائیں،عوام اورعالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے،

Shares: