قصور
نیو ائیر نائٹ قصور پولیس کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج،گزشتہ سال بھی پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ،رقص و سرور کی محافل اور ون ویلنگ کی گئی تھی
تفصیلات کے مطابق آج 31 دسمبر کی رات یعنی نیو ائیر نائٹ قصور پولیس کے لئے ایک بار پھر چیلنج ہے کیونکہ گزشتہ سال بھی پابندی کے باوجود منچلوں نے سرعام ہوائی فائرنگ،رقص و سرور کی محافل اور وم ویلنگ کی تھی تاہم قصور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو قید کرکے پابند سلال کیا تھا شہر کی نسبت دیہات میں پولیس گشت نا ہونے سے نیو ائیر نائٹ پر قانون کی دھجیاں زیادہ بکھیری جاتی ہیں اکثر منچلے شہر سے دیہات کا رخ کر لیتے ہیں
لوگوں کا کہا ہے کہ اگر قصور پولیس نے گورنمنٹ رٹ کو چیلنج ہونے سے روکنا ہے تو آج شہر کے ساتھ دیہات میں بھی گشت کیا جائے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو پکڑ کر پابند سلال کیا جائے

Shares: