محترمہ کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے ہم نے نہیں پھینکیں ،مراد سعید اپوزیشن پر برس پڑے

0
53

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا نیب یا پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ پانامہ پیپرآنے سے پہلے پریس کانفرنس کریں،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاناما کی خبرغلط تھی تو ان کےخلاف کیس کیوں نہیں کیا،عدالت میں کرپشن ثابت ہوئی تو اداروں کونشانہ بنا دیتے ہیں،اپوزیشن ممبر نے دھمکی دی کہ ہم آئیں گے تو آپ کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے گی،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ایک پارٹی کےشریک چیرمین کےبارےمیں بھی ذکر ہے،سوئس اکاؤٹنس، سرے محل،گولڈ کے حوالے سے کرپشن پررپورٹ موجود ہے،انھوں نے اداروں کو اپنی کرپشن کے دفاع کے لیے استعمال کیا ،جمہوریت نام ہے احتساب اور شفافیت کا ،بہترین جمہوریت کے لیے میڈیا کا بہت اہم کردار ہے،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ کیانیب نے پاناما پیپرز جاری کیے تھے جعلی اکاؤنٹس پر پوری جےآئی ٹی ہے،کیا یہ عمران خان نےبنائی تھی،پاناما پیپرز آنے کے بعد آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے استعفا دیا ،سپریم کورٹ میں قطری خط آجاتا ہے ، کیلیبری فونٹ کے ذریعے جعل سازی کرتے ہیں ،پاناما پرعدالت کے فیصلے میں کہا جاتا ہےآپ صادق امین نہیں،آپ پر کرپشن ثابت ہو جاتی ہے،محترمہ کی حکومت بنی تو وہ کمیشن لینے کے لیے مشہورہوئے،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا سوالنامہ ملتا ہے تو جواب دینے کے بجائے الزامات سے انکار کردیتےہیں،جعلی اکاؤنٹ کیس پر جے آئی ٹی ہے ، کیا یہ کیس عمران خان نے بنایا ؟ محترمہ بے نظیر کی حکومت میں وہ وزیر بنے ، اور مسٹر 100 پرسنٹ قرار دیے گئے سندھ کی ترقی کا پیسا جعلی اکاؤنٹ کی نذرہوا اور منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر گیا

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کیس میں سوال ہےکہ آپ وزیردفاع اورخارجہ ہو تو اقامہ کیوں رکھتے ہو ،خواجہ آصف کی اسلام آباد ، گوجرانوالہ سیالکوٹ میں جائیدادیں ہیں ،آپ کی آمدن ایک لاکھ ہے اور جائیداد ایک ارب کی کیسے ،پوری دنیا میں آپ نے جائیدادیں بنائیں ، آپ نے یہاں سے کِک بیکس لیں ،کیا جواب دینے کی بجائے آپ اداروں کو نشانہ بنائیں گے ؟ محترمہ کے خلاف غلیظ مہم ہم نے نہیں چلائی محترمہ کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے ہم نے نہیں پھینکیں ،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ عمران خان اورانکی اہلیہ کے بارے میں جوغلط باتیں کر رہے ہیں ، ایسی باتیں ہم نے کبھی نہیں کی، انھوں نےایف اےٹی ایف کےخلاف ووٹ دیا،کرپشن کے دستاویز کو نہیں مانا،یہ سڑکوں پر نکل کر سرکس لگاتے ہیں،انھیں این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن کراچی جا کر اردو زبان کا مذاق اڑاتی ہے، 2020 میں استعفے پیش کیے پھر مکر گئے،

Leave a reply