اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کے خلاف کمیشن قائم کر دیا،رپورٹ طلب

0
63

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھٹہ مالکان کی جبری مشقت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کے خلاف کمیشن قائم کر دیا،عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیشن ایک ماہ میں جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،پولیس اور انتظامیہ نے بھٹوں سے بازیاب بچوں کو عدالت میں پیش کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا تمام بچے بازیاب ہو گئے ہیں؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ تمام بچے بازیاب ہو گئے ، بھٹہ مالک کوگرفتار کر لیا ،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آپ پر اعتماد کیا اور آپ نے اس پر عمل درآمد کروایا ،ڈپٹی کمشنر نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد میں بھٹو ں کی تفصیلات لے رہے ہیں اسکے بعد انکا آڈٹ کریں گے ،

Leave a reply