دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر، پی آئی اے حکام کی لاپرواہی بھی سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مسافروں کو ایک بار پھر ذلیل کرنا شروع کر دیا
لاہور ایئر پورٹ پر دھند کی وجہ سے بیرون ممالک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں تا ہم پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کسی مسافر کو پرواز کے لیٹ ہونے سے آگاہ نہیں کیا
لاہو رائیر پورٹ پراندرون و بیرون ملک جانے والی 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،دھند کی شدت کے باعث لاہور آنے والی 12 پروازیں تاخیر کا شکار اور ایک منسوخ ہو گئی ہے،شارجہ، استنبول، ابوظہبی، دوحا، جدہ، لندن اور ٹورنٹو سے آنے والی پروازیں نہ اتر سکیں
ابوظہبی سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی ہے
لاہور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے تا ہم پی آئی اے کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے، پروازوں کے لیٹ ہونے پر مسافروں کو آگاہ نہیں کیا جا رہا،
پاکستان آنے کے لئے شہری بیرون ممالک سے ایئرپورٹ پر پہنچ چکے ہیں تا ہم ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے کوئی عملہ موجود نہیں جو مسافروں کو آگاہ کر سکے کہ پرواز لیٹ ہے،مسافرہوٹل چھوڑ کر ایئر پورٹ پر پہنچ چکے ہیں اور انہیں کوئی بتانے والا نہیں
Once again #PIA flight is delayed from #Lahore and everyone knows it except their staff. They are adamant that the flight will depart on time when the #aircraft has been #diverted to Islamabad. I mean who is responsible for this attitude??
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 2, 2021
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی سفر کرنا ہے اور ہمیں کوئی آگاہی نہیں دی گئی کہ پروازیں لیٹ ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے جب ہم لاہور سے آرہے تھے تو ہمیں روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے بتایا گیا تھا کہ پرواز میں تاخیر ہے ،پی آئی اے کی جانب سے اس طرح بتانے سے مسافروں کو اذیت ہوتی ہے ، ایک گھنٹہ پہلے تو مسافر ایئر پورٹ پہنچ چکے ہوتے ہیں اور انہیں اس وقت بتا دیا جاتا ہے کہ پرواز لیٹ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے، پی آئی اے جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اگر عوام کے ساتھ یہی رویہ رکھے گی تو پی آئی اے اپنے مسافر کم کر دے گی،