705310 کالز موصول ہوئیں
قصور
سال 2020 میں 22101ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،انجینئر سلطان محمود
قصور
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر سلطان محمودنے ریسکیو 1122قصور کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کوبتایاکہ گزشتہ سال ریسکیو کنٹرول روم کو 705310 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 20713 ایمر جنسی کالز تھیں جبکہ غیر ضروری اور غیر متعلقہ کالز کی تعداد 619763 تھی معلومات کے حصول کے لیے31443 کال موصول ہوئیں رانگ کالز14847کی گئیں 2428 جھوٹی کالز کی گئی جبکہ کسی بھی جھوٹی کال پر ریسپانس نہیں کیا گیا ریسکیو1122قصور نے سال2020میں 20713 ریسکیوآپریشن سرانجام دیئے جس میں روڈٹریفک حادثات کی تعداد8256رہی،میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 9094رہی،آگ لگنے کے414واقعات رونماہوئے،لڑائی جھگڑے کے653واقعات ہوئے،عمارتیں گرنے کے45واقعات ہوئے،پانی میں ڈوبنے کے 27واقعات ہوئے ہوا اس کے علاوہ2124مختلف قسم کے واقعات ہوئے ان حادثات میں میں 22101ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا گزشتہ سال18099مریضوں کواسپتال منتقل کیا۔3359افرادکو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ643افراد مختلف حادثات میں جابحق ہوئے اس دوران ریسکیو1122قصور کا اوسط ریسپانس ٹائم سات منٹ رہا