وزیراعظم عمران خان کے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان میدان میں آ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ عمران صاحب !یہ بھی بتاتےآج ملک میں کاروبار،صنعت،روزگاراور آواز سب بند ہے، یہ بھی بتاتے10 ماہ میں ترقی 2.9 اور منہگائی 13 فیصد ہو گئی ہے،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا، یہ بھی بتاتے کہ 10 سال میں پہلی بار بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہو گئی.
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں انہوں نے گزشتہ شب امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑی اجتماع سے خطاب کیا، وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے۔