جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے عدالت میں پیش کر دیا

دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے، آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، اس ضمن میں آصف زرداری نے شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ عدالت میں پیش کردیا، آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ شہزاد اکبر کو عدالت طلب کرکےاس سے متعلق پوچھے.عدالت نے اخباری تراشے وکیل صفائی لطیف کھوسہ کو دے دیے.

عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی، عدالت نےسابق صدرآصف زرداری کی حاضری کےبعدسماعت ملتوی کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کی.

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا

Shares: