مزید دیکھیں

مقبول

کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی...

پولیس کانسٹیبل گاڑیاں چھیننے لگا ،گرفتار

کراچی: کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے...

منیر اکرم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سبکدوش

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور...

سابق صدر آصف زرداری کی صحت بارے خبر آ گئی

سابق صدر آصف زرداری کی صحت بارے خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہو چکی ہے جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے

سابق صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ رات طبیعت کی خرابی پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،سابق صدر کے ہسپتال میں اہم ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں،آصف زرداری کو طبیعت میں بہتری کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز  کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری دل کے عارضے سمیت شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ سال پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کو عارضہ قلب ہے، ان کے دل میں تین سٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں، جبکہ انہیں ’آئی سکیمک‘ نامی بیماری بھی ہے، جس میں دل کو خون اور آکسیجن کی کافی مقدار مہیا نہیں ہوتی۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر زرداری کو بلڈ پریشر، ذیابیطس، سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کا مرض بھی لاحق ہے۔ اس کے علاوہ ان کو ریڑھ کی ہڈی میں بھی ایک سے زیادہ لمبر اور سرویکل سپونڈی لوسز جیسی تکالیف ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan