مزید دیکھیں

مقبول

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات کیس میں قصور وار قرار

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو نیو...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

آصف زرداری کو کون کونسی بیماری؟ عدالت نے پوچھ لیا

آصف زرداری کو کون کونسی بیماری؟ عدالت نے پوچھ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں ضمانت کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نےآصف زرداری کی صحت کا معائنہ کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا،سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی گئی

فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ آصف زرداری کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ضمانت کے دونوں فیصلوں کو ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے؟ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ دونوں فیصلے ایک ہی دن کے ہیں ریکارڈ پر موجود ہیں،

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

سابق صدر آصف زرداری کی صحت بارے خبر آ گئی

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں اور اس کی رپورٹ کا انتظار کر لیتے ہیں،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بیماری کیا ہے ؟ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کو دل، کمر کا درد اور شوگر کی بیماریاں ہیں،

عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کا میڈیکل بورڈ کے معاملے پر کیا موقف ہے؟ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ عدالت کسی بھی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ بھی بتا دیں کل نیب کا بورڈ پر اعتراض نہ آ جائے ، پھر وہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں جو پہلے بورڈ کی رپورٹ پر ہوتی رہی ہیں،

وکیل نے کہا کہ دل کے اسپتال این آئی سی ڈی کے میڈیکل ڈائریکٹر کو بورڈ کا سربراہ بنا دیں، سابق صدر آصف زرداری کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan