مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے...

تبصرہ کتب ،قلب مضطر،مبصر:کنزہ محمد رفیق

" وہ جس سے بھی محبت کرتا تھا، وہ...

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی...

یمنی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ،38 ہلاک،100 سے زائد زخمی

یمن میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں کم...

ٹرمپ کو جھٹکوں پر جھٹکے،ٹویٹر کے بعد کون کونسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو گئے ؟

ٹرمپ کو جھٹکوں پر جھٹکے،ٹویٹر کے بعد کون کونسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو گئے ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا گیا

اس سے قبل امریکی صدر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے،یوٹیوب نے بھی ٹرمپ کا چینل بند کر دیا تھا،یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے چینل سے ہماری پالیسیوں خلاف ورزی پر مبنی مواد شیئر کیا گیا اور انہیں منتبہ بھی کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر اپ لوڈ کیگئی آخری ویڈیو میں تشدد دکھایا گیا تھا جس کو کمپنی نے ہٹا دیا ہے امریکی صدر کے چینل کو بند کرنے سے قبل یوٹیوب نے متعدد ویڈیوز کو ہٹایا تھا اور وارننگ بھی جاری کی تھی۔

گوگل کا کہنا تھا کہ ہم نے ہزاروں ایسی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے جن میں امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا گیا اور ان ویڈیوز میں ٹرمپ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کے چینل کےسبسکرائبرز کی تعداد8 کروڑ سے زائد تھی۔ یوٹیوب نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی والی ویڈیوز کو بھی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ہٹا دیا تھا۔

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan