قصور کے علاقہ نقیب آباد میں پتنگ بازی پر چار بہنوں کے اکلوتے بھاٸی سمیع اللہ کویوسف گجر کے بیٹے احمدنے اپنے 3ساتھیوں سے ملکر قتل کر دیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے علاقہ نقیب آباد میں ڈیڑھ ماہ قبل پتنگ بازی پر سمیع اللہ اور یوسف گجر کے بیٹے احمد کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوٸی جس کو لیکریوسف گجر کے بیٹےنے اپنے دل میں بغض رکھا اور موقع پا کر سمیع اللہ کو اپنے ساتھیوں عرفان۔ آصف اور ایک عدد نامعلوم کے ساتھ مل کر ڈنڈوں اور سوٹوں سے بری طرح مضروب کر دیا اور اس کے اُوپر سے موٹر ساٸیکل گزار کر وقوعہ کو ایکسیڈینٹ کا روپ دینے کی کوشش کی جب کہ سمیع اللہ کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی گاڑی پر جنرل ہسپتال لاہور پہنچایا گیا جہاں پر سمیع اللہ نے اپنا بیان دیا کہ مجھے یوسف گجر کے بیٹے احمد نے اپنے ساتھیوں سے ملکر مارا ہے جس پر علاقہ تھانہ صدر قصور میں جرم 324 کو شامل کرتےہوۓ ملزمان کے خلاف FIR کا اندراج کیا گیا تاہم کل زخموں کی شدت کی وجہ سے سمیع اللہ جان بر نا ہو سکا اور اللہ کو پیارا ہو گیا مقتول کے لواحقین نے سمیع اللہ کی لاش کو سڑک پر رکھ کر لاہور قصور روڈ کو دونوں جانب سے بند کر دیا اور احتجاج کرتے رہے اور آٸی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا کے ہمیں انصاف دیا جاۓاور ملزمان کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ اور ڈی پی او قصور کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ڈی پی او قصور جناب عمران کشور صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل جناب اشفاق حسین کاظمی صاحب اور ایس ایچ او تھانہ صدر قصور فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی اور مقامی میڈیا کے نماٸندوں سے بات کرتے ہوۓ مقتول کے لواحقین کو ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواٸی جس پر مقتول کے لواحقین نے ڈی پی او قصور ۔ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر قصورپر پورے اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ احتجاج ختم کردیا مقتول کے لواحقین اور علاقہ نقیب آبادکے مقامی لوگوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل سید اشفاق حسین کاظمی صاحب کی ضلع قصور کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مقتول کے لواحقین کو فوری انصاف کی یقین دہانی پر دعاٸیں دیں
نوجوان کو مار کر ایکسڈنٹ کا رنگ دیا گیا
