لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے بعد دو فریق آپس میں لڑ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں22سالہ لڑکی عمائمہ احمد کی بازیابی کےلئے دائردرخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرورنےعمائمہ احمد کےوالد مبین احمد کی درخواست پرسماعت کی ،عدالت نے عمائمہ کو والد کے ساتھ جانے کا حکم دیا تو عمائمہ احمد نےکمرہ عدالت میں والدین کے ساتھ جانےسے انکارکردیا.
عدالتی حکم کے بعد فریقین آپس میں گتم گتھا ہوئے اورلاتوں اورمکوں کاآزادانہ استعمال کیا، ہائیکورٹ سکیورٹی نےلڑکی کے والدین اوربھائی کوحراست میں لے لیا .
لڑکی کے والد نے درخواست کی تھی کہ بیٹی کوعمبرنامی لڑکی نےاغواکررکھاہے،ملزمان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ اورساندےمیں اغوا کامقدمہ درج ہے.