پاکستان میں کوئی لیبارٹری ویڈیو کا مستند فارنزک نہیں کر سکتی، اٹارنی جنرل

0
67
سپریم کورٹ ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد

ویڈیو سیکنڈل کیس میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان میں کوئی لیبارٹری مستند فارنزک نہیں کر سکتی ،

جج نے ایسی حرکت کی تھی تب وہ بلیک میل ہوئے، چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے حوالہ سے مبینہ ویڈیو سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کوئی لیبارٹری مستند فارنزک نہیں کر سکتی ،اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ بطورجج ارشد ملک کوایسی حرکت نہیں کرنی چاہئے تھی،ویڈیو جس یو ایس بی کے ذریعے منتقل کی گئی وہ بھی حاصل کرلی گئی ہے

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ جج نے مریم نوازکی جانب سے جاری ویڈیو کے کچھ حصوں کی تردید کی ،چیف جسٹس نے کہا جج نے ایسی حرکت کی تھی تب وہ بلیک میل ہوئے، جج نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات اپریل میں ہوئی،اس کیس میں جج کا مس کنڈکٹ نظر آرہا ہے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ 2ویڈیوزہیں ایک جو پبلک ہوئی دوسری جس کی بات بات ہم کر رہے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج ارشد ملک نے اس ویڈیو کے کچھ حصوں کی تردید کی ہے جج ارشد ملک کی نواز شریف سے جاتی امرامیں 6 اپریل 2019 کو ملاقات ہوئی ،چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو ویڈیو مکس کرنے کا مطلب کہ اصل ویڈیو نہیں دکھائی گئی

ویڈیوبارے تمام حقائق عدالت کےسامنے آچکے ہیں، اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

سپریم کورٹ، جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت ہو گی آج

Leave a reply