تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکاعالمی تعلقات میں نئے باب کااضافہ کرے گا،
وزیراعظم سے پاک امریکہ بزنس کونسل،بوور گروپ آف ایشیا کے وفود کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کےمرکزی رہنماعبدالعلیم خان نے وزیراعظم کےدورہ امریکا پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دورہ امریکا تاریخ سازاورملکی مفادات کیلئےسنگ میل ثابت ہوگا،پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم نےمسئلہ کشمیرپراس قدرواضح آوازاٹھائی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی
سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی فورم پرعمران خان نے باوقاراندازمیں پاکستان کاموقف پیش کیا،عمران خان پاکستانی قوم کی توقعات پرپورااترےہیں،قومی لباس زیب تن کرکےعمران خان نے سب کاسرفخرسے بلند کردیا،پہلی مرتبہ پاکستانی وزیراعظم نے پرچیوں کے بغیربے باک گفتگو کی،
ٹرمپ نے عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا، فردوس عاشق اعوان
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھارت کوبھی مذاکرات کی میزپرآناہوگا،عمران خان کاامریکامیں پاکستانیوں کاوالہانہ استقبال یادگارہے،سیاسی مخالفین کی امیدوں پرپانی پھرگیا،عمران خان پھرکامیاب ہوئے ،پاکستان ترقی کی نئےراہوں پرگامزن ہوگا،
مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر ہیں، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی وزیراعظم عمران خان امریکی صدر سے ملنے پاکستان کے قومی لباس میں گئے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.
امریکہ ایران کے مابین مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کا اعلان کیا ہے، دونوں ملکوں کے سربراہان کے مابین پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی جبکہ بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،