کس حکم نامہ کے تحت ریسٹورنٹ سیل اور پھر ڈی سیل کیا،عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فوڈ پوائنٹس کو بغیر نوٹس سیل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

عدالت نے ہوٹل کو سیل کرنے سے متعلق 2فروری کو تفصیلات طلب کرلیں ،جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ کس حکم نامہ کے تحت ریسٹورنٹ سیل اور پھر ڈی سیل کیا گیا؟ ہوٹل سیل کرنے کی جو وجوہات بیان کی گئیں وہ عام ہیں خاص نہیں،

عدالت کی جانب سے ڈی جی فوڈ سمیت تعینات تمام افسران کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،عدالت نے کہا کہ ریسٹورنٹ بند ہونے پر نقصان کا جرمانہ متعلقہ افسران کو اداکرنا ہوگا،افسروں کو جرمانہ مثال بنے گاکہ کسی کا کاروبار ٹھوس وجوہات کے بغیربند نہیں کرنا،

Shares: