خان آف قلات سلیمان داؤد احمد زئی کا بلوچ متحدہ محاذ کے قیام کا خیر مقدم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خان آف قلات سلیمان داؤد احمد زئی نے بلوچ متحدہ محازکے قیام کا خیر مقدم کیا ہے
خان آف قلات سلیمان داؤد احمد زئی کا کہنا ہے کہ بلوچوں کو یوسف مستی خان کی قیادت میں اپنے انسانی حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے میں دنیا بھر کے تمام بلوچوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یوسف مستی خان نا صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کی سیاست سے واقفیت رکھتے ہیں،
خان آف قلات سلیمان داؤد احمد زئی کا کہنا تھا کہ یوسف مستی خان ایک نڈر ایماندار اور مخلص انسان ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ تمام بلوچ یوسف مستی خان کی قیادت میں متحد ہوکر اپنے بنیادی حقوق کیلئے ایک ساتھ ہوکر آواز اٹھائینگے اور متحد رہینگے
سینئر سیاستدان یوسف مستی خان کی سربراہی میں ” بلوچ متحدہ محاذ “ کے نام سے نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا ۔ اس سلسلے میں 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گئی۔کمیٹی کا پہلا اجلاس 5 فروری کو ہوگا۔