لگتا ہے گھر سے ناراض ہوکر آئے ،سینیٹ اجلاس میں حکومتی وزرا اور اپوزیشن اراکین میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدرات سینیٹ کا اجلاس ہوا

زیر حراست ہلاکت اور تشدد کے تدارک اور ممانعت کے بل پر رپورٹ پیش کی گئی،مہر تاج روغانی نے معذور افراد کے حقوق ایکٹ 2020 میں ترمیم کا بل پیش کیا،وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی مخالفت کردی،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سی آر پی ڈی کمیٹی کا اجلاس 11 فروری ہوگا،آلات کیلئے وزارت خزانہ سے بات کی جائے گی،

سینیٹر مہر تاج نے شیریں مزاری کے بیان پر احتجاج کیا اور کہا کہ کمیٹی میں بل پر گفتگو ہوئی کیا وہ فضول تھی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل کو موخر کردیا

ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2021سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،مجموعہ ضابطہ فوجداری کا بل سینیٹر محمد جاوید عباسی نے سینیٹ میں پیش کیا ،وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بل کی جزوی طور پر حمایت کی ،چیئرمین سینیٹ نے ضابطہ مجموعہ فوجداری بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

سینیٹ میں حکومتی وزرا اور اپوزیشن اراکین میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ لگتا ہے سینیٹر جاوید عباسی کسی کے کہنے پر بل لیکر آئے ہیں، جس پر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ میں کسی کے کہنے پر بل لیکر نہیں آیا کسی اور کے کہنے پر آتا تو اس طرح نہ آتا،

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مرتضیٰ جاوید عباسی گھر سے ناراض ہوکر آئے ہیں،ن لیگ والے بھائی اردو میں بعد میں سمجھتے ہیں جب مٹھائی کھا چکے ہوتے ہیں،

حکومت نے بل کی مخالفت کردی ،وزیر پارلیمانی امور کی بل کو کمیٹی میں پیش کرنے کی بھی مخالفت کر دی،علی محمد خان نے کہا کہ ہر چیز کو کمیٹی میں بھیجنا کمیٹی ممبران کے وقت کا ضیاع ہوگا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل کو موخر کردیا

Shares: