نیب لاہور کرپشن ریفرنس پر فیصلہ،ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور ریفرنس پر فیصلہ آ گیا،لاہور کی احتساب عدالت نےکرپشن ریفرنس پر اہم فیصلہ جاری کر دیا

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس نمبر 22/2019 پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے ملزم محمد مزمل کو 7 سال قید اور 10 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔دھوکہ دہی کےمرتکب مجرم محمد مزمل کی تمام جائیدادیں ضبط کرتے ہوئے فروخت کرنے کا قانونی فیصلہ صادرکیا گیا

ضلع شیخوپورہ میں 15 کنال 2 مرلہ زرعی زمین، تحصیل فیروزوالہ میں موجود مکان اور دیگر زمین فروخت کرتے ہوئے جرمانہ کی رقم وصولی کا حکم دیا گیا ہے۔ ملزم محمد مزمل الخورشید گروپ کے نام سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث رہا۔ملزم عوام کو انویسٹمنٹ پر بھاری منافع فراہم کرنے کے نام پر لوٹ مار میں ملوث رہا جسے نیب لاہور نے شکایات پر گرفتار کیا۔ ملزم 25 ہزار روپے جمع کروانے پر نئی موٹرسائیکل دینے کا وعدہ کرتا اور عوام سے رقم لوٹتا رہا۔۔۔۔

مجرم محمد مزمل نے متاثرین سے کم و بیش 10 کروڑ روپے وصول کئے۔ نیب لاہورکو مجرم مزمل کیخلاف 98 شکایات موصول ہوئیں جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا اور شواہد اکھٹے کئے گئے۔2019 میں نیب لاہور کیجانب سے دائر ریفرنس میں فراہم ٹھوس شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے معزز عدالت نے محمد مزمل کو مجرم گردانتے ہوئے 7 سال قید اور 10 کروڑ کی مکمل رقم بطور جرمانہ ادا کرنیکی سزا سنائی۔

Shares: