باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید56 اموات اور1 ہزار384 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار802تک پہنچ گئی جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ49 ہزار32 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 4 ہزار804 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار33، خیبر پختونخوا ایک ہزار923، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار561، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار589، سندھ 2 لاکھ 48 ہزار270، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار793، بلوچستان18 ہزار836، آزاد کشمیر 9ہزار73 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔