سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ہو گئی

عدالت نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ،عدالت نے ایس ایس پی خیر پور اور ایس ایس پی جیکب آباد کو پیش ہونے کا حکم دیا،عدالت نے 8مارچ تک لاپتہ بچوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

13گمشدہ بچوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے اظہار تشویش کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ بچے کہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں تو استعمال نہیں کیے جارہے؟ لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے،

ایس ایس پی نے عدالت میں کہا کہ لاپتہ بچی کا رانی پور میں رکھے جانے کا سراغ ملا ہے، ملزم نے بچی کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے جس پر جسٹس نعمت اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اب تک بچی کو بازیاب کیوں نہیں کرایا؟بچوں کی گمشدگی کا معاملہ انتہائی حساس ہے، پولیس نے بچوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے؟

سندھ ہائیکورٹ میں خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر عدالت نادرا حکام پر برہم ہو گئی،سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر نادرا کو طلب کرلیا، دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ بتایا جائے لاپتہ شہری کی اہلیہ کو قومی شناختی کارڈ جاری کیوں نہیں کیا جارہا؟جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ ایک طرف تو ادارے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اب لاپتہ شہری کی فیملی کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

Shares: