ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب پروٹیز سکواڈ لاہور پہنچ گیا،سخت سیکورٹی،ٹریفک جام

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب پروٹیز سکواڈ لاہور پہنچ گیا

20 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں،مہمان ٹیم کی آمد پر کورونا ٹیسٹ بھی لیے جائینگے،جنوبی افریقہ اور پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہوگا

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لاہور پہنچنے پر مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ٔپڑ رہا ہے، ٹیم کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں نے حکومت کو کھری کھری سنائی ہیں ،لاہور کی مین شاہراہیں مال روڈ ،جیل روڈ و دیگر پر ٹریفک جام ہے،

لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، میچز کے لئے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20میچزکیلئےسیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے نو ڈویژنل افسران کی نگرانی میں24ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے۔

اس کے علاوہ 65 ایس ایچ اوز اور5 ہزار سے زائد نفری تعینات کی جائے گی، موثرمانیٹرنگ کےلئے ڈولفن اورپیرو کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے روف ٹاپ پراسنائپرز تعینات ہونگے جبکہ سیف سٹی، ڈرون کیمروں سے بھی سرویلنس جاری رہے گی۔

سی سی پی او کے مطابق اسٹیڈیم سمیت گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے، ساتھ ہی سی سی پی او لاہور نے روٹ پر آنےوالی تجاوزات کو فوری ہٹانےکی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply