اپوزیشن لیڈر کو سزا سنا دی گئی، عوام سڑکوں پر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو فراڈ کیس میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی،
اپوزیشن لیڈر کے حامیوں نے سزا کے خلاف احتجاج کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے، مغربی ممالک نے بھی فیصلے پر تنقید کی ہے۔ ماسکو کی ایک عدالت نے صدر پیوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی کو تین سال کے لیے جیل بھیج دیا۔ انہیں 2014 کے فراڈ کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس پر عمل درآمد معطل کر دیا گیا تھا تا ہم اب عدالت نے سزا کو عملی قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی، امریکہ اور یورپی یونین نے عدالتی فیصلے کی مذمت کی ہے، روس نے اسے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
قبل ازیں نیوالنی پر گزشتہ سال اگست میں زہر کے ذریعے جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں علاج کے لیے جرمنی منتقل کیا گیا تھا۔نیوالنی کو محکمہ جیل کی درخواست پر وطن واپسی پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جس کا الزام تھا کہ نیوالنی نے 2014 میں منی لانڈرنگ کیس میں معطل کی جانے والی ساڑھے 3 سال قید کی سزا کے عوض عائد کی جانے والی شرائط پوری نہیں کیں۔نیوالنی کا یہ مؤقف رہا ہے کہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے جاتے رہے ہیں