ڈسٹرکٹ کورنگی میں کشمیر ڈے کے حوالے سے کورنگی پولیس و سندھ رینجرز کامشترکہ فلیگ مارچ ایس پی لانڈہی شاہ نواز چاچڑکی قیادت میں کیا گیا
شہر میں موجودہ حالات کی پیش نظر امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ضلع کورنگی پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جوانوں کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد ایس پی لانڈہی کی قیادت میں کیا گیا۔
فلیگ مارچ میں ضلع کورنگی کے تمام DSP و SHO صاحبان، 12 رینجرز موبائل اور 15 پولیس موبائلوں نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ ضلع کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر چار سے شروع ہوکر کراسنگ ، ہینو چورنگی ضلع بھر کے علاقوں سے ہوتا ہوا براستہ ملیر 15 پر پر اختتام پذیر ہوا۔
فلیگ مارچ کا مقصد کشمیر ڈے کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع کورنگی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں.

*ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس وسندھ رینجرزکامشترکہ فلیگ مارچ*
Shares: