چین کا کوئی عیسائی باشندہ پاکستان آکر شادی نہیں کر سکتا، بڑی خبر آ گئی

0
45

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،اجلاس میں میڈیا سے گزارش کی گئ ہے کہ چینی باشندوں کی شادیوں کے حوالہ سے پیدا ہونے والے معاملات کا خیال رکھا جائےا ور دشمن کی سازش ناکام بنائی جائے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ بلوچستان میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دھماکوں میں شہدا کی مغفرت کی دعا کی گئی ۔چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ تین دنوں میں بلوچستان میں دھشتگردی کے دو حملے ہوئے جس میں متعدد افراد شہید ہوئے۔ موجودہ حکومت دہشت گردی کی اس نئی لہر کو نظرانداز نہ کرے اور نیشنل ایکشن پلان کا از سرِنو جائزہ لیا جائے گا جس میں چاروں صوبائی آئی جیز ، ہوم سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ حاصل کی جائے گی ۔ چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کی چینی باشندوں سے شادیوں کے معاملے کو بھی چین کے سفارتخانے نے اٹھایا تھا، چین کا کوئی عیسائی باشندہ پاکستان آکر شادی نہیں کر سکتا جب تک کہ چین کے پادری سے سرٹیفکیٹ نہ لیا ہوا ہو ۔ اس حوالہ سے ایف آئی اے سے اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ لی جائے گی ۔ رحمان ملک نے میڈیا سے گزارش کی کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے چین کے حوالے سے خبروں میں خیال رکھا جائے اور دشمن کی سازش کو متحد ہو کر ناکام بنائیں. ۔

Leave a reply