شہر قائد میں پولیس کی کاروائی، خواتین کے ساتھ "گھناؤنا” کام کرنیوالا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایس ایچ او سُرجانی ٹاؤن سلیم خان کی بڑی کاروائی میں اقدام قتل کا مفرور و اشتہاری ملزم گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا گیا
ایس ایچ او سُرجانی ٹاؤن سلیم خان کی انٹیلیجنس کی اطلاع پر کاروائی کی گئی، تھانہ نیو کراچی انڈیسٹریل ایریا کی حدود میں اپنے ساتھیوں کہ ہمراہ 2 خواتین کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا، گرفتار ملزم جو کہ اس قبل بھی 1 مرتبہ تھانہ نیوکراچی سے موٹر سائیکل چوری اور 2 مرتبہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کہ جرم میں تھانہ سرجانی ٹاؤن اور 1 مرتبہ منشیات کہ کیس میں تھانہ نیو کراچی انڈیسٹریل ایریا سے بند ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ملزم فیصل عرف لمبا ولد طاہر عرف عبدالرشید تھانہ NKI کہ مقدمہ الزام نمبر881/2020 بجرم دفعہ 324/34/ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واضع رہے کے ملزم کا نام پولیس کی ( IR) لسٹ میں بھی شامل ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کہ خلاف مقدمہ الزام نمبر 177/2021 بجرم دفعہ 23/1 A درج کرلیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن کی انٹیلیجنس کی اطلاع پر ماضی میں بھی کامیاب کارروائیاں ہوتی رہی ہیں.