سرکاری زمین سے وکلاء کے چیمبر گرائے جانے پر وکلاء کا احتجاج،توڑ پھوڑ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کچہری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا نے شدید احتجاج کیا ،
وکلا نے چیف جسٹس بلاک میں داخل ہو کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے،اسلام آباد پولیس کے دستے چیف جسٹس بلاک میں موجود ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصورہو گئے ہیں
چیف جسٹس بلاک میں وکلا کے داخل ہوتے سپیشل سیکورٹی پولیس غائب ہو گئی،وکلانے سیشن جج طاہر محمود کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی ،اسلام آباد پولیس کے دستے اس وقت چیف جسٹس ہائیکورٹ بلاک میں موجود ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک میں وکلا آئے تواسپیشل سیکیورٹی پولیس نہیں تھی،وکلا کی جانب سے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی گئی، وڈیو بنانے پر لڑ پڑے
رات گئے اسلام آباد کچہری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران وکلا کے چیمبرز گرا دیئے گئے تھے، سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں سرکاری زمین پروکلا چیمبرز بنائے گئے تھے ،آپریشن میں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور پولیس نے حصہ لیا،حکام نے کہاکہ سی ڈی اے نے حکمت عملی کے تحت رات کے وقت آپریشن کیا۔