*کراچی چار ہزار گھر گرانے کی تیاری مکمل*

0
38

گجر نالہ کے دونوں جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغازسینئیر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ابتدائی طور پر نالے کے دونوں جانب 30 فٹ کا راستہ بنایا جارہا ہے۔ایک ہفتے تک سافٹ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔گجر نالہ 60 فٹ سے 80 فٹ تک کلئیر کرایا جائے گا۔نالے کے دونوں جانب 4 ہزار سے زائد مکانات اور دیگر اسٹرکچر گرائے جائیں گے۔تمام مکینوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔اخبارات میں اشتہار کے ذریعے بھی مکینوں کو گھر خالی کرنے اعلان کیا گیا ہے۔مکانات پر نشان لگاتے وقت بھی لوگوں کو بتا دیا تھا کہ مکان تجاوزات کی زد میں آئیں گے۔سروے کے دوران متاثرین کے شناختی کارڈ کی کاپی لے لی گئی ہیں۔متاثرین کو حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق دو سال کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔محمود آباد نالے پر ایک جانب سے کام کیا گیا اس لئے زیادہ وقت لگا گجر نالے پر دونوں جانب سے ایک ساتھ کام کا آغاز کیا گیا ہےتمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات کے تابع ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تمام اداروں کا یہ مشترکہ آپریشن ہے گجر نالہ ایک ماہ میں کلئیر کرانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Leave a reply