مزید دیکھیں

مقبول

میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

لاہور کے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...

کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے...

اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران...

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض ) پولیس...

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ثمرات،کورکمانڈر کانفرنس

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ثمرات،کورکمانڈر کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 239 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،کانفرنس میں سرحدوں اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈ کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کا ثمر ہے ،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےعالمی برادری آگاہ ہورہی ہے،مسئلہ کشمیرکاحل یواین قراردادوں کے مطابق ہوناچاہیے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ثمرات ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اس راستے پر گامزن رہیں گے ،دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمےاورقربانیوں کےن تیجے میں عالمی کرکٹ بحال ہوئی ،کمانڈرز نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی سمیت دیرپا قیام امن ہماری قربانیوں کا مظہر ہے،بلوچستان اور گلگت سمیت ملک بھر میں دشمن ایجنسیوں کے عزائم کے خاتمے کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan