قصور
کوٹ رادھا کشن میں عوام دوست اتحاد کوٹ رادہاکشن و کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام سیرت صحابہ کانفرنس کیساتھ بلڈ ڈونشین کیمپ کا انعقاد،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر و مولانا جاوید محمود قصوری خطاب فرمائیں گے شرکاء سے خون کا عطیہ لیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن شہر میں آج 10 فروری بروز بدھ کو بعد نماز عشاء سے رات گئے تک جامع مسجد القرس نزد پاک بازار مسجد مولوی والی میں سیرت صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حضرت علامہ ابتسام الہٰی ظہیر و مولانا جاوید قصوری صاحب خطاب فرمائینگے اس کانفرنس کے دوران کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی شرکاء سے خون کے عطیات لے گی اور ضرورت مندوں کو خون عطیہ کیا جائیگا 5 فروری کو بھی عوام دوست اتحاد کوٹ رادہاکشن اور کوٹ رادہاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی نے کیمپ لگا کر سینکڑوں لوگوں سے خون لے کر ضرورت مندوں کو دیا تھا آج بھی عوام دوست اتحاد گروپ کے صدر خرم شہزاد اور کوٹ رادہاکشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں وقار و ممبران محسن میو قصوری نے اہلیان کوٹ رادہاکشن و گردونواح سے کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے








