متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ہوپ مریخ کے گرد مدار میں کامیابی سے داخل ،ولی عہد کی مبارکباد

0
34

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ہوپ مریخ کے گرد مدار میں کامیابی سے داخل ،ولی عہد کی مبارکباد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ہوپ پروب مریخ کےمدارمیں داخل ہو گیا ہے ولی عہد ابوظبی اور نائب کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے مریخ مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے،شیخ محمد بن زاہد کا کہنا ہے کہ اماراتی ماہرین کی کامیابی مستقبل کےسائنسدانوں اورانجینیرزکیلئےمشعل راہ ہوگی،

شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے خلائی مشن ہوپ پروب کے مریخ کے مدارمیں داخل ہونے پر مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ عرب امارات کے خلائی مشن کی ہوپ پروب مریخ کےمدارمیں داخل ہونے پر قیادت اورعوام کومبارکباد ہوخلائی مشن ہوپ کامریخ کےمدارمیں داخلہ عرب امارات کی پچاسویں ویں سالگرہ کا سب سے بڑاجشن ہے شیخ محمدبن راشدالمکتوم کا کہنا ہے کہ ہوپ کی کامیابی آئندہ پچاس برسوں کیلئے لامحدود خواہشات اور خوابوں کا آغاز ہے،

متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن "ہوپ پروب”گزشتہ روزمریخ کے مدار میں داخل ہوا تھامتحدہ عرب امارات کے خلائی مشن ’ہوپ‘ کی کامیابی کے بعد ملک میں جشن کا سماں ہے۔ چھ ماہ کے طویل سفر کے بعد ’ہوپ‘ مریخ کے مدار میں داخل ہوا تو دبئی کے برج خلیفہ سمیت کئی عمارتوں کو روشن کیا گیا۔

ہوپ مشن کی کامیابی کے بعد یو اے ای پہلا مسلمان ملک اور دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے جس نے خلائی پروگرام میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سیارے پر آئندہ چند ماہ میں اترے گا، مدار میں داخلے کے بعد ایک سگنل سے زمین پر موجود مشن کنٹرولرز کو تاریخی کامیابی کی تصدیق مل سکی

واضح رہے کہ یو اے ای کا ہوپ اسپیس ایجنسی کا پہلا اہم خلائی مشن ہے جس کا مقصد سرخ سیارے کے مدار مریخ کے مکمل سال (زمین کے دو سال) تک گردش کرتے ہوئے وہاں کے موسم کا تفصیلی نقشہ تیار کرنا ہے۔اس مشن کی قیادت کرنے والے سائنسدانوں کی سربراہ سارہ الامیری کا کہنا ہے کہ یہ مریخ کا پہلا موسمیاتی سیٹلائیٹ ہوگا، اس کا منفرد آربٹر اسے مریخ کے ہر حصے کی مانیٹرنگ میں مدد فراہم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اگر یہ مشن مریخ کے ایک سال کے دوران وہاں کے موسموں کا نقشہ بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پہلی مرتبہ ہوگا کہ سرخ سیارے کے موسم کی مکمل تصویر انسانوں کے سامنے آئے گی۔

Leave a reply