سینیٹ انتخابات،کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال،الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
51

سینیٹ انتخابات،کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال،الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2021 ء میں ریٹرننگ افسران کو سکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمرنسوں کے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز (Digital Facilitation Centers) قائم کر دیئے ہیں۔

اس نظام کے تحت امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سےوزارتِ داخلہ (ایف آئی اے)، نادرا، نیب، فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور سٹیٹ بنک سے کی جائے گی۔ اور ان اداروں سے فراہم کردہ معلومات تمام ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں گی، تاکہ ریٹرننگ افسران بہتر انداز میں اپنا کام سرانجام دےسکیں۔

الیکشن کمیشن نے چئیرمین نیب، نادرا،ایف بی آر، سٹیٹ بنک اور وزارتِ داخلہ سے ضروری تعاون کے لیے کہا ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں کے سر براہان کو خطوط بھی ارسال کئے جاچکے ہیں، جس میں گزارش کی گئی ہے کہ ہر ادارہ فوکل پرسنز (منتخب نمائندے) فوری طور پر نامزد کر کے الیکشن کمیشن کوآگاہ کرے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ اقدام سینیٹ انتخابا ت کے عمل کو با احسن اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لئے اٹھایا ہے ۔

Leave a reply