موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں…ورنہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے M2-ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند دی گئی ہے تاہم عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں,
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے (MOTORWAY Humsafar) اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر شیخوپورہ پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند حد نگاہ صفر ہوکررہ گٸی جبکہ بھاکا بھٹیاں کے قریب دھند کے باعث کار کو حادثہ جس سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے








