باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏دعا منگی اغوا میں ملوث ملزم فیاض سولنگی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،سرکاری وکیل نے کہا کہ ‏ملزم دعامنگی، بسمہ اور دیگر کے اغوا میں ملوث ہے،ملزم فیاض سولنگی جیل میں ہے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم فیاض سولنگی کا نام شامل نہیں تھا،

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 نومبر کی شب ڈیفنس، خیابان بخاری کمرشل سے کار سوار ملزمان طالبہ دعا منگی کو اغوا کر کے لے گئے تھے جبکہ ملزمان نے دعاکے ساتھ موجود اس کے دوست حارث سومرو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

گزشتہ سال کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد کار سوار ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر پہنچی تھی،دعا منگی کے دوست اس موقع پر فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔ دعا منگی نے اپنے اس دوست کے علاج کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلا دی ہے، جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دعا منگی کو اغواکاروں سے بچانے کی کوشش کی تھی۔

Shares: