کس کام کے لئے فون کرائے جاتے ہیں؟ مریم نواز کا نیا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف جاتی عمرہ سے ڈسکہ ریلی اور خطاب کے لیے روانہ ہوئی ہیں
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا،مسلم لیگ نون کو توڑنے کی کوشش کی گئی مسلم لیگ نون ان کے تمام مظالم کے باوجود نہیں ٹوٹ سکی ہر آنے والا دن نواز شریف کے نظریئے کو سچ ثابت کر رہا ہے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں ن لیگ کو شکست دینا نا ممکن ہے، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے،نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے،ویڈیو بنانے، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں،پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی،ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں،یہ نہیں کہوں گی تبدیلی پسند آگئی،حکومت کا بے نقاب ہونا ضروری تھا آخری فیصلہ عوام کا ہوگا عوام کے حقوق اور تحفظ کے لئے عوام کے پاس جا رہی ہوں
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون سازی بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتی،گلی گلی محلے محلے ، آٹا،بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں،خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا،الیکشن اصلاحات ضرورکریں گے،پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے
واضح رہے کہ نائب صدر مریم نوازشریف آج ڈسکہ میں ریلی سے خطاب کریں گی مریم نواز جاتی امرا سے بذریعہ موٹر وے سیالکوٹ کے لئے روانہ ہوئی ہیں،ریلی سہہ پہر4 بجے منڈے کی گوریا پہنچے گی،سہہ پہر ساڑھے چار بجےڈسکہ شہر میں داخل ہوگی مریم نواز ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ڈسکہ شہر کے فوارہ چوک میں خطاب کریں
مریم نوازشریف ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار سیدہ نوشین ظاہرے شاہ کے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی مریم نوازشریف شہراقبال آکر رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گی پارٹی راہنماؤں و کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرکے انہیں دین اسلام اور ملک وقوم کی خدمت کیلئے جدوجہد جاری رکھنے بارے تبادلہ خیال کریں گی