بس نہر میں گرنے سے کم از کم چالیس افرادکی موت ہو گئی ہے
واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی میں بس نہر میں جاگری، بس کے نہر میں گرنے سے اب تک 40 افراد کی موت ہو چکی ہے، بس میں 50 افراد سوار تھے،
پولیس ذرائع نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ مسافر بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ بانساگر ڈیم سے منسلک اس نہر میں 20 فٹ سے زیادہ پانی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کلکٹر رویندر کمار چودھری فورسز کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اورامدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔
یہ حادثہ ضلع صدر مقام سے 80 کلومیٹر دور پیش آیا اور کچھ مسافروں کو نکال کر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بس صبح سیدھی سے روانہ ہوئی تھی کہ دوران سفر نہر میں جا گری، پولیس کے مطابق ڈرائیور یا سو گیا تھا یا ڈرئیور نے بس کی رفتار تیز رکھی ہوئی تھی
حادثہ کے بعد وزیر اعلیی شیوراج چوہان نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔