دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے،سری لنکا میں، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ری لنکا کے حوالے سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات ہمیشہ سے بہت اچھے رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کے معترف ہیں کہ جب سری لنکا میں دہشت گردی عروج پر تھی تو پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ان کا ساتھ دیا۔ہمارا سری لنکا کے ساتھ سیاسی مشاورت کا سلسلہ بہت پہلے سے جاری ہے اقوام متحدہ، ہیومن رائٹس کونسل سمیت بین الاقوامی فورمز پر ہمارے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ میں نے دسمبر 2019 کو سری لنکا کا دورہ کیا ۔ آہستہ آہستہ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوتا آ رہا ہے ۔پاکستان، نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلا ایف ٹی اے(FTA) معاہدہ جس ملک کے ساتھ کیا وہ سری لنکا تھا اس کے باوجود ہماری دو طرفہ تجارت محدود رہی ۔اس دورۂ سری لنکا کے دوران ہماری سری لنکا کے ساتھ معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ہم نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔بزنس کونسل کے اجلاس میں بھی ہم دو طرفہ معاشی روابط اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع میسر ہیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کی 62 فیصد آبادی بدھ مذہب کی پیروکار ہے ہماری گندھارا تہذیب ان کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے ۔سری لنکا کے پاس سمندر ہے جبکہ ہمارے ہاں خوبصورت پہاڑ ہیں ہمارے شمالی علاقہ جات ان کیلئے دلچسپی کا سامان مہیا کر سکتے ہیں چنانچہ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی ہماری گفت و شنید ہو گی۔دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے دفاع اور سیکورٹی تعاون ہمارے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے سری لنکا کو 15 ملین ڈالر کی کریڈٹ لائن کی پیشکش کی ہے ۔ہم دہشت گردی کے خلاف، معلومات کے تبادلے،استعداد کار میں اضافے اور تربیت کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون ہمارے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا میں شرح خواندگی بہت اچھی ہے پاکستان میڈیکل کے شعبے میں سری لنکا کی معاونت کر سکتا ہے ۔ہم نے پاکستان کے معروف اور صف اول کے میڈیکل انسٹیٹیوٹس میں سری لنکن طلباء کے داخلے کیلئے مزید 100 وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔میری سری لنکا کے وزیر خارجہ سے خصوصی ملاقات طے ہے۔اس ملاقات میں ہم علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔سارک فورم کو مزید فعال بنانے کیلئے بھی ہماری گفتگو ہو گی۔کرونا عالمی وبائی چیلنج کے حوالے سے ہم ایک دوسرے کے تجربات شیئر کریں گے۔کھیل کے میدان میں ہم سری لنکا کے ساتھ تعاون کر پریس رہے ہیں ۔ہم سری لنکا کی قدیم یونیورسٹی میں کلچرل سنٹر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اپنے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات انتہائی مفید رہے ۔ہم نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

Comments are closed.