افضل کھوکھرکی ممکنہ گرفتاری کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے راہنما افضل کھوکھر کی اینٹی کرپشن کے نوٹس حراساں کرنے اور ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی ۔عدالت کے روبرو ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے پیش ہو کراینٹی کرپشن انکوائری مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کی ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزارعدالت کے حکم پر انکوائری میں شامل ہو گیا یے اوراپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے ۔عدالت نے تاحکم ثانی درخواستگزار کی گرفتاری اور ممکنہ تادیبی کاروائی کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ۔
عدالت نے انٹی کرپشن کو درخواست گزار کے خلاف انکوائری جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے حکومت پنجاب کے وکیل ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے درخواست کی مخالفت کی اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا تھا ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواستگزار انکوائری میں شامل نہیں ہوا اور دھمکی دے رہا ہے ۔افضل کھوکھر کے وکیل نے کہا کہ درخواستگزار خود انکوائری میں شامل ہوا ۔ میں سابق دور حکومت میں پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کا سربراہ تھا۔سپریم کورٹ کےحکم پر نیب معاملہ کی انکوائری کر چکا ہے اب انٹی کرپشن نے پنجاب کے 32 ماڈل بازار میں مالی بدعنوانیون کے مبینہ الزامات پر پھر طلبی کے نوٹس دے دیے ہیں ان ماڈل بازاروں میں تمام تقرریاں اور تعنیاتیاں قواعد و ضوابط کے تحت ہوئیں ۔اس بارے آڈٹ رپورٹ میں کسی قسم کی مالی بدعنوانیان کا الزام نہیں لگایا گیا اسی الزامات پر ایف آئی اے بھی انکوائری کر رہا ہے ۔
وکیل درخواستگزار نے کہا کہ اسی معاملہ پر اب تک تین انکوائریوں میں وہ پیش ہو چکا ہے ۔12 ایف آئی ار اب تک درج ہو چکی ہیں ۔اب دوبارہ انٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس دے دیے ہیں ۔معاملہ اب بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔چیف جسٹس قاسم خان نے این اے 136 لاہور سے ایم این اے افضل کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے غلام سرور نہنگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست میں یوم سیکرٹری پنجاب ۔ڈی جی انٹی کرپشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔