چوتھے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2021 کا آغاز،کتنے ممالک کی ٹیمیں شامل؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں چوتھے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2021 کا آغاز‏ ہو گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ٹیمیں اور8 دوست ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، مقابلوں میں اردن، سری لنکا، ترکی،آذر بائیجان کی ٹیمیں شامل ہیں،مقابلوں میں مراکش، انڈونیشیا، قازقستان کی ٹیمیں آبزرور کے طورپرشریک ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر‏کے مطابق مقابلوں کا مقصد جسمانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاجائزہ لینا ہے،مقابلوں کا مقصد اپنی حقیقی زمینی صورتحال کے چیلنج سے نمٹنا بھی ہے،

گزشتہ برس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں اور بہترین تجربوں کے تبادلے سے لڑنے کی مہارت بہتر ہو گی،ایسے مقابلوں سے شریک ملکوں کی افواج کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔ کہ تربیت اور ٹیم ورک ہر سپاہی کا درپیش چیلنجز میں طرہ امتیاز ہوتا ہے، ہرایک کو فوری جواب کیلئے جسمانی اور ذہنی طور پرفٹ رہنا ہے، مشکل میں ایثار اور حب الوطنی کا جذبہ طاقتور فورس بناتا ہے

Shares: