تحریک انصاف نے ایک حلقے میں دھاندلی کا کہہ کر ری پولنگ کی استدعا کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کیا دیا جواب؟

0
41

تحریک انصاف نے ایک حلقے میں دھاندلی کا کہہ کر ری پولنگ کی استدعا کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کیا دیا جواب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے45 کرم ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست پرابتدائی سماعت ہوئی

درخواست گزار جے یو آئی ف کے امیدوار جمیل خان کےوکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی،کرم میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے بھی فراڈ کرنے کی کوشش کی گئی،ریٹرننگ افسر نے بھی دھاندلی کے خدشے کا اظہار کیا،حلقے میں پوسٹل بیلٹ کیلئے 600 درخواستیں آئیں، کےپی حکومت نےحلقے میں2کروڑروپےکےترقیاتی فنڈز بھی جاری کیے،

الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کن تاریخوں میں فنڈزخرچ کیے گئے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تاریخوں کےبارے میں بعد میں آگاہ کردوں گا، جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ درخواست لائے ہیں تو تیار ہوکر آئیں،آپ کویہ بھی معلوم نہیں کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کتنے ووٹ کاسٹ ہوئے این اے45 کرم ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار تحریک انصاف کے امیدوارعمر کاکا خیل کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،تحریک انصاف کے وکیل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کی استدعا کر دی

چیف الیکشن کمشنر نے ڈسکہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو ری الیکشن کے خلاف ہیں،شاہ خاور ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حلقے میں 6 ہزار ووٹوں کا کوئی پتا نہیں کہاں گئے،کئی پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز غائب ہوگئے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی

پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی

تحریک انصاف کے امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا اور دھاندلی کے حوالہ سے درخواست دے دی ہے،عمر کا کا خیل کا کہنا تھا کہ پی کے 63 نوشہرہ میں آر او اورعملےنے منظم دھاندلی کی ،پورے حلقے میں منظم انداز سے دھاندلی کی گئی،

وکیل عمر کاکا خیل کا کہنا تھا کہ 6 ہزار بیلٹ پیپرز چھپائے گئے ہیں،غیرجاری شدہ بیلٹ پیپرز کہاں گئے؟ جو بیلٹ پیپرزجاری نہیں کیے گئے ان پرمہرلگا کرانہیں بیلٹ بکس میں ڈال دیا گیا، پریذائیڈنگ افسر نے کم بیلٹ پیپرز جاری کیے اور بکسے سے زیادہ ووٹ نکلے، پولنگ ایجنٹس بتاتے ہیں کہ جمعہ کی نماز کے وقت دھاندلی کی گئی، ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے،ہم نے شواہد الیکشن کمیشن کو فراہم کردیے ہیں،

Leave a reply