پی ایس ایل، مزید 3 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0
35

پی ایس ایل، مزید 3 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان سپر لیگ چھٹا ایڈیشن ،ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی نے کہا ہے کہ تین افراد کے کوروناٹیسٹ مثبت آئے ہیں،

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 244 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے،کوئٹہ اور اسلام آباد کامیچ آج شیڈول کے مطابق ہوگا،112براڈ کاسٹرز کے ٹیسٹ آج ہورہے ہیں،پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی کا کچھ دیر بعد اہم اجلاس ہوگا ،آج جو 3 کیسز مثبت آئے ہیں ان میں 2غیر ملکی کھلاڑی ہیں ،تینوں کو 10 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا

سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ ماسک اور سماجی فاصلے کےلیے کہا گیا ہے کس بھی کھلاڑی کو آئیسولیشن میں نہیں بھیجا گیا اجلاس میں ہم نےتمام فرنچائز کے اونرز کو اعتماد میں لینا ہے ،مشکل ہے یہ جاننا کہ ٹیسٹ پوزیٹو کیسے آئے ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے ،50فیصدکراوڈز اسٹیڈیم میں موجود ہوگا ،

سمیع الحسن برنی کا کہنا تھا کہ بائیو سیکیور ببل میں اس وقت تین سو کے قریب لوگ ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان کا دوبارہ ٹیسٹ آج شام کو ہو گا ،نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف کے ٹیسٹ بھی کیے گئے 112 کے براڈ کاسٹ کریو کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، 244 لوگوں کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور نتائج آ گئے ہیں ، ایک ٹیم کے ٹیسٹ ہو گئے ہیں جن کا نتیجہ آنے والا ہے ،اور ٹیسٹوں کی تعداد تین بجے پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی ، فرنچائز اونرز اور ٹیم مینجرز کے ساتھ میٹنگ کر نے جارہی ہے ، جس میں پروٹوکول کی یاددہانی کروائی جائے گی ، میٹنگ میں ماسک اور مناسب فاصلہ رکھنے کیلئے کہا جائے گا ۔سمیع برنی کا کہناتھا کہ ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے ، 50 فیصد کراوڈز اسٹیڈیم میں موجود ہوگا ۔

Leave a reply