آٹا، چینی ،پٹرول کے بعد اب کونسا بحران آنیوالا ہے؟ حمزہ شہباز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
55

آٹا، چینی ،پٹرول کے بعد اب کونسا بحران آنیوالا ہے؟ حمزہ شہباز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبا زنے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں ،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ امید ہے یوسف رضا گیلا نی کو سینیٹ الیکشن میں فتح ہوگی،پی ٹی آئی میں اپنے ہی اراکین کی طرف سے آوازیں اٹھ رہی ہیںیوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے مالک ہیں،بلاول بھٹو نے مجھے رہائی پر مبارکباد دی ہے، فارن فنڈنگ کیس سرد خانے میں پڑا ہے، اراکین اسمبلی جیلوں میں ہیں ،ہر صوبے سے پی ٹی آئی اراکین کو تحفظات ہیں،ہرصوبے سے آوازیں آرہی ہیں، پی ٹی آئی نے ٹکٹیں صحیح نہیں بانٹیں، سپریم کورٹ میں ریفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ تھی،

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا نعرہ بلند کرنے والے بی آر ٹی کیس کے پیچھے چھپتے ہیں، آٹا،چینی اسکینڈل سب کے سامنے ہے،لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ،معیشت آج زمین بوس ہوچکی ہے،لوگوں کو ابھی تک حکومت کی کورونا ویکسین پالیسی کا نہیں پتہ،مسلم لیگ ن کے دور میں دوائیں مفت ملتی تھیں،بے روزگاری آسمان کو چھو رہی ہے، منہگائی نے زندگی اجیرن کردی ہے،حکومت کہہ رہی تھی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے،اسٹیٹ بینک نے کہا کم ہورہی ہے، آنے والے دنوں میں پانی کی بہت کمی ہوگی،

Leave a reply