خیبر پختونخواہ کے علاقے کوہاٹ میں پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں پولیس نے بڑی کاروائی کی، اطلاع پر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، کوہاٹ کے تھانہ استرزئی حبیب اللہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلرکوگرفتارکرلیا، گرفتاراسمگلر کے قبضے سے 8کلوسے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، ملزم بین الصوبائی سمگلر تھا جو خیبر پختونخواہ سے پنجاب منشیات سپلائی کرتا تھا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز گولڑہ پولیس اسلام آباد نے بھی سعودی عرب منشیات لے جانے والے ملزمان کو گرفتار کیا تھا.

ایک رپورٹ کے مطابق اینٹی نار کوٹکس نے ملک بھر میں 26 کاروائیوں کے دوران 1502 کلو منشیات بر آمد کی ہے، یہ رپورٹ چند دن قبل جاری کی گئی،اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،.26کارروائیاں کی گئیں جس میں 1502کلومنشیات برآمدکی گئی. منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی جانیوالی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئیں

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3خواتین سمیت 39ملزمان گرفتار کئے گئے، برآمد منشیات میں842.55 کلوگرام چرس،500.465کلوایمفیٹامائن،115.11کلوافیون شامل ،ہے، برآمد منشیات میں 42.419 کلو ہیروئن ،800گرام میتھ ایمفیٹامائن،نشہ آور4ہزارگولیاں بھی شامل ہے.برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت2ارب76کروڑروپے ہے

Shares: