راولپنڈی میں تیز بارش کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوال منڈی پل کے مقام پر نالہ لئی کا دورہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا ،اس موقع پرشیخ رشید نے راولپنڈی،اسلام آباد میں جاری بارشوں کےباعث سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا ،ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے راولپنڈی انتظامیہ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی.
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس مون سون میں پچھلے سالوں سےزیادہ بارشوں کاامکان ہے ،راولپنڈی شہر کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے ،نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے ،
گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح بلند اور الرٹ لیول تک پہنچ چکی ہے، پنڈی میں ابھی بھی ہلکی ہلکی بارش جاری ہے، نالہ لئی میں 8.5 فٹ پر پانی پہنچ چکا ہے، ڈی سی پنڈی نے الرٹ جاری کر دیا
دوسری جانب پنڈی میں بارشوں کے بعد فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی، راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں تیزبارش سے متاثرہ فیڈرزکی بحالی کاکام جاری ہے، ترجمان آئیسکو کے مطابق فالٹ اورٹرپنگ کےباعث31 فیڈرز پربجلی کی فراہمی تاحال متاثر ہے،ترجیحی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنےکیلیےکوشاں ہے،پولیس لائن،جی ٹین ٹو،جی ٹین فور،آئی ٹین ون،فیض آباد،دھمیال میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے.








