قصور
سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام، کھارا چونگی پر غلط سمت سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ توڑ دی

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس قصور نظام ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اگر کوئی موٹر سائیکل سوار ذرا سی غلطی کرنے تو فوری چالان کیا جاتا ہے جبکہ بارعب گاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے
کھارا چونگی قصور پر غلط سمت سے آنے والی ٹویوٹا کرولا گاڑی نمبر ایل ڈبلیو او 203 نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو شدید ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے حالانکہ نوجوان درست سمت پر جا رہا تھا
قصور میں بڑھتی ہوئے ٹریفک حادثات کی وجہ سٹی ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی ہے جس پر شہریوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: