قصور
زکوٰۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن کا ھنگامی اجلاس آج ہوگا
تفصیلات کے مطابق صوبائی زکوٰۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن ،ایپکا، پنجاب کا ھنگامی اجلاس آج ہوگا ، صوبائی کوآرڈینیٹر خیر بحش لغاری زکوٰۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب نے ھنگامی اجلاس ( 08 _ 03 _ 2021 ) کو ٹاون ھال لاھور میں طلب کر لیا ہے اجلاس کی خصوصی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان کریں گے نیز صدارت مہر محمد منیر قصوری صوبائی صدر محکمہ زکوۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب اور صوبائی چیئرمین یاسین صابر بھی کرینگے
اجلاس میں صوبائی عہدیداروں، زکوٰۃ پیڈ سٹاف ، ڈویثزنل عہددران زکوٰۃ پیڈ سٹاف ، ضلعی عہددران زکوٰۃ پیڈ سٹاف شرکت کرینگے اجلاس میں ایک ھی ایجنڈا ھے کہ
( 06_11_ 2018 ) کو وزیر اعلی صاحب پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس جناب راجہ بشارت صوبائی وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں ھوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ زکوٰۃ فیلڈ کلرکوں کو 2004 کی پالیسی کے مطابق کنٹریکٹ دیا جائے اور آڈٹ سٹاف کو ریگولر کیا جائے مگر 2 سال 5 ماہ گزر گئے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جوکہ زکوٰۃ پیڈ سٹاف کے ساتھ ذیادتی ھے

ایپکا کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں ہوگا
Shares: