سی سی پی او لاہور کو عدالت نے مہلت دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق البراق کمپنی نے ٹھیکہ نہ ملنے پر سکیورٹی ریفنڈ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
جسٹس عائشہ اے ملک نے البراق کمپنی کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب 17 مارچ کو جواب طلب کر لیا
درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے لاہور میں صفائی کا ٹھیکہ نہیں. دیا،ٹھیکہ نہیں دیا گیا نہ ہی سکیورٹی واپس کی جارہی ہے، عدالت حکومت کو سکیورٹی کی مد میں جمع کرائی گئی رقم واپس کرنے کا حکم دے،
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ خالد محمود سے جواب طلب کرلیا
جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے درخواست چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا، چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ نے ابھی تک درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی، چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ کا عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالت چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں دوہرے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے سی سی پی او لاہور کو معاملے کی تحقیقات کیلئے مہلت دیدی ،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تحقیقات مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،
جسٹس عالیہ نیلم نے دوہرے قتل کے ملزم ناصر محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ناقص تفتیش پر طلب کیا .دوہرے قتل کے ملزم ناصر محمود کیخلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج ہے ،ملزم ناصر محمود نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے








