ایم کیو ایم لندن کراچی میں ایک بار پھر آنے کو تیار،کس ملک سے ملتی ہیں ہدایات؟ مرکزی کردار کون؟ اداروں کا بڑا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد،ایس ایس پی عارف عزیز،سندھ رینجرزکے کرنل شبیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کراچی میں ایک بارپھر آنا چاہتی ہے
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ کراچی میں فسادات پھیلانے کی کوشش کی جارہی تھی،ہم نے خفیہ اطلاعات پر کئی آپریشنز کیے ہیں،ایم کیوایم لندن کا کراچی میں ہمیشہ بدامنی پھیلانے کا مقصدرہا ہے،ایم کیو ایم لندن کراچی میں ایک بارپھر آنا چاہتی ہے،کہکشاں حیدرمنی لانڈرنگ میں ملوث ہے،
کرنل شبیر نے کہا کہ کہکشاں حیدر نے را کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے منصوبے بنائے،کہکشاں حیدر نے ایم کیو ایم لندن کے ایما پر کارروائیاں کروائیں،کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایک مقدمہ درج ہے، کہکشاں حیدر بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر دہشت گردی میں ملو ث ہے،
حکام کا کہنا تھا کہ 2017میں رینجرز نے ایم کیوایم لندن کی ٹارگٹ کلرزکی ٹیم پکڑی تھی،ٹیم جب جیل گئی توانکی معلومات پر خفیہ آپریشن کیا جاتا رہا ہے،امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر مرکزی کردار نکلیں،امریکا سے کہکشاں نامی خاتون ایک ٹیم کراچی میں چلارہی تھی،کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی،کال رکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلرسے ٹارگٹ کے حوالے سے گفتگوکر رہی ہے،ٹارگٹ کلر کو موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی،