لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس ان ایکشن، کتنے ملزمان کئے گرفتار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے

ایس پی صدر انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث نقب زن گینگ کے3ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں،ملزمان میں گینگ کاسرغنہ شرافت علی، دوساتھی صادق علی اور وسیم عرف سنی گرفتارکئے گئے ہیں گرفتار ملزمان سے6 لاکھ روپے مالیت کے کارپٹس، موبائل فونز، نقدی اور LCD برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات ٹریسانچارج انویسٹی گیشن چوہنگ عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے نقب زن گینگ کی گرفتاری پر چوہنگ پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

قبل ازیں تھانہ کاہنہ کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ سامنے آیا ہے،داد رسی کے لئے آئے پہلے سے پریشان سائلین سے موٹر سائیکل کی مد میں 20روپے اور گاڑی کی پارکنگ کی مد میں 50سے 100روپے وصول کئے جارہے ہیں ،تھانہ کے باہر بیٹھا چائے والا ٹھیکیدار بنا ہوا ہے اور دیہاڑی پر ملازم رکھ کر پریشان عوام سے لوٹ مار کر کے پارکنگ کے پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں،چائے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ تھانہ کے سابق افسر کے کہنے پر پیسے اکٹھے کرتا تھا دیگر تھانہ جات جن میں لوئر مال،انارکلی اقبال ٹاؤن جیسے تھانہ جات شامل ہیں کے باہر بھی پریشان سائلین سے پارکنگ کی مد میں لوٹ مار جاری ہے،سائلین پارکنگ کی بجائے قریب دوکانداروں کے ترلے کر کے موٹر سائیکل کھڑی کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں

Shares: